اچھی کارکردگی پرافسران کی ہرسطح پر پذیرائی کی جائیگی، ڈی آئی جی آپریشنز

 اچھی کارکردگی پرافسران کی ہرسطح پر پذیرائی کی جائیگی، ڈی آئی جی آپریشنز

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی ہرسطح پر پذیرائی کی جائے گی جبکہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ڈی پی اوز کو سرنڈر کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار  اپنے دفتر میں سرکل افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی صاعد عزیز، ڈولفن ڈویژنل انچارجز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی او رنگ محل، گوالمنڈی، اسلام پورہ، مسلم ٹاؤن اور ریس کورس کو وضاحتی لیٹرز جبکہ ڈولفن کے سٹی اور سول لائنز ڈویژنل انچارجز کو شوکازنوٹس جاری کر دیئے۔ افضال احمد کوثر نے اشتہاری وعادی مجرمان کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے پرافسران کو وارننگ دیتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 3دن کی مہلت دے دی  ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ڈی پی اوزکاہنہ، شاہدرہ،چوہنگ، سبز ہ زار اور ٹاؤن شپ کوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں پر شاباش دی۔

 افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔ نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں،خلق خدا کیلئے آسانیاں پید اکریں۔ 

مزید :

علاقائی -