ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے یونین کونسلوں کے دورے کئے

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے یونین کونسلوں کے دورے کئے

  

کاہنہ(نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم خان بلوچ نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا، یونین کونسل سیکرٹریز کو عوام الناس کو یونین  بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے اسسٹنٹ ڈی ڈی ایل جی عرفان نواب کے ہمراہ یونین کونسل کے افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی، یونین کونسل268 میں عوام الناس کو بہترین سہولیات دینے اور بر وقت ڈیوٹی پر تما م سٹاف موجود ہونے پرشاباش دی، میڈیا  سے گفتگو کے دوران ان کاکہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی ریکارڈ میں درست اندراج بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کے ذریعے بچوں کے ڈیٹا کے اندراج کو یقینی بنائیں تمام یونین کونسل سیکرٹریز سائلین کے جائزکام ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

مزید :

علاقائی -