لاہور پریس کلب میں ممبران اور فیملیز کے لئے فری میڈیکل کیمپ

لاہور پریس کلب میں ممبران اور فیملیز کے لئے فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)لاہور  پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معز زممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی ایسوی ایشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر بابر بندیشہ، اسسٹنٹ عبدالرحمان، ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر احمد سعید ا قبال، ڈاکٹر عبداللہ چوہدری، ڈاکٹر سارہ سعید، ڈاکٹر مظہر انس اعوان، ڈاکٹر کامران اللہ، ڈاکٹر حنا طارق پیرامیڈ ایل سٹاف اشرف لی،سعد بی خالد،محمد طیب، سفیان،  نے شرکت کی مریضوں کو چیک کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اورسیکرٹری عبدالمجید ساجد نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر کہا کہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمت کے لئے ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیل کیمپ کے انعقادمیں ممبر گورننگ باڈی عاطف پرویز کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -