بزنس سیکٹرکے لئے جدید اصلاحات کا نفاذ ناگزیر ہے،میاں عبدالرحمن

بزنس سیکٹرکے لئے جدید اصلاحات کا نفاذ ناگزیر ہے،میاں عبدالرحمن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر آل پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت سے جڑے  بزنس سیکٹر کو مشکلات سے نکالنے  کیلئے جدید اصلاحات کا فی الفور نفاذ انتہائی ناگزیر ہے۔ ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے صنعت و تجارت میں جدید پہلووں کو متعارف کرایا جائے۔ ملکی معیشت کو بھاری زرمبادلہ دینے والے ٹیکسٹائل بزنس سیکٹر کو بہتر اور موثر سہولیات کی فراہمی کامیابیوں کے دروازے کھولے گی۔ 

صنعتکار پر ٹیکس اور قومی محصولات کم کردیئے جائیں سرکاری وصولیوں میں سبسڈیز صنعتکار اور تاجر کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی۔ مینوفیکچرنگ کے عمل میں تیزی صنعتوں کارخانوں کے پلانٹس کی سرگرمیوں میں موثر بحالی ملکی معیشت کو بلندیوں تک لے کر جائے گی۔ آل پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملکی معاشی حالات کو سازگار بنانے کیلئے سبسڈائز اکنامک پالیسی کا اجرا فی الفور یقینی بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -