این ایس ماڈل گرلز ہائی سکول نکلسن روڈ لاہور میں فن فیئر

 این ایس ماڈل گرلز ہائی سکول نکلسن روڈ لاہور میں فن فیئر

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نام سے منسوب این ایس ماڈل گرلز ہائی سکول نکلسن روڈ لاہور میں فن فیئر منعقد کیا گیا جس میں سکول کی طالبات نے بھر حصہ لیتے ہوئے مختلف تاریخی و سائنسی ایجادات کے حوالے سے  ماڈلز تیار کیے۔سکول پرنسپل ام کلثوم نے طالبات کے جانب سے لگائے گئے اسٹالز اور ماڈلز کو خوب سراہا انکا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کے بچے ہونہار اور محنتی ہیں،تعلیمی ونگ کے سیکرٹری رانا عارف کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات سے طلبا  کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انکے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔،تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اضافی سرگرمیاں طلباء  کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

سکول سٹاف و طلباء  نے پرنسپل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -