پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 4ہوٹلوں کو جرمانے، ناقص اشیاء تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 4ہوٹلوں کو جرمانے، ناقص اشیاء تلف

  

        لاہو ر(جنرل رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے معروف فوڈ چینز کی چیکینگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر4 فوڈ چینز کو بھاری جرمانے عائدکر کے ایکسپائرڈ اور ناقص ء تلف کردیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کاکہناتھا کہ بحریہ ٹان میں معروف پیزا اینڈ برگر پوائنٹ کو ایکسپائرڈ بریڈ اور مصالحہ جات کے استعمال پر جرمانہ عائد کیا۔ٹوٹے،گندے فریزر کے استعمال اور سٹوریج کے غیر معیاری انتظامات پائے گئے۔معروف فرائڈ چکن چین کو فنگس زدہ اجزا کے استعمال اور مردہ حشرات کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔پروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور بدبودار ماحول پایا گیا۔معروف دیسی فوڈ چین اور بیکزز کو حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں۔ اشیا خورونوش میں استعمال ہونیوالے اجزا کی مکمل لیبلنگ کا ہونا لازم ہے۔ انہوں نے کہا مستقبل میں بھی کارروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -