مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکوں پر ریڑھی والوں کا قبضہ

    مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکوں پر ریڑھی والوں کا قبضہ

  

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)  مانگا منڈی شہر اور گردونواح میں تجاوزات کی بھر مار،موٹر سائیکل سواروں اور پیدل گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا،ملتان روڈ،رائے ونڈ،ہسپتال روڈ پر پھل فروٹ فروشوں اورریڑھی والوں نے قبضہ کر لیا۔ قبضہ مافیا نے سڑکیں تنگ کر رکھی ہیں۔ ٹیوٹا ویگن اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے ناجائز سٹینڈ بنا کر سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر سواریاں بٹھانے کا وطیرہ بنا رکھاہے۔ ایمبولینس کو ہسپتال پہنچنے، طلباء و طالبات کو سکول آنے جانے اور چھٹی کے وقت سخت دشواری کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ عوامی سماجی کاروباری افراد اورمعززین شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی کمشنر سے ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی  مطالبہ کیاہے۔

مزید :

علاقائی -