سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نرگس فیض

سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نرگس فیض

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد ایک مستقل عمل ہے ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کی کیفیت میں ہے اس کار خیر میں سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاک فوج، حکومت، ادارے، مخیر حضرات اور پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔

 سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سندھ حکومت سب سے اچھا کام کر رہی ہیں انسانیت کی خدمت میں ہی سکون قلب ہے اور یہی پیپلز پارٹی کی سیاست ہے۔

مزید :

علاقائی -