پاکستان پریس کلب ملائشیا کا مشاورتی اجلاس،نئی جنرل باڈی کا اعلان

پاکستان پریس کلب ملائشیا کا مشاورتی اجلاس،نئی جنرل باڈی کا اعلان

  

کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کے مشاورتی اجلاس میں صحافیوں کے تنظیمی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان کرنے کے بعد پاکستان میں سیلاب سے بعد کی مخدوش صورتحال اور سیلاب زدگان کی قرار واقعی امداد کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اجلاس میں اتفاق رائے سے نئی جنرل باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا اور درج ذیل اراکین کو منتخب کیا گیا۔ صدر پریس کلب جاوید الرحمن کھرانہ،سینئر نائب صدر عرفان لطیف سیفی، جنرل سیکرٹری محمد وقار خان، ایڈیشنل سیکرٹری  محمد فاروق ڈوگر،فنانس سیکرٹری خرم عباس شیرازی،سیکرٹری انفارمیشن ملک واجد علی  شامل ہیں، اجلاس کے اختتام پر سینئر صحافی اور PFUJ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی پنجاب میں صحافی کالونی کے قیام پر انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا. اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید :

علاقائی -