عمران خان نے قومی پرچم کے وقار کو بحال کرایا،عمران شاہ

عمران خان نے قومی پرچم کے وقار کو بحال کرایا،عمران شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پی پی 132 کے سینئر رہنما سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں سبز ہلالی پرچم کے وقار کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بحال کروایا ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے ساڑھے تین مہینوں میں ملکی اداروں اور وقار کو سبوتاژ کرنے کے علاوہ کوئی خدمت سرانجام نہیں دی۔ قومی خود داری اور ملی یکجہتی کے بیانیئے کو عالمی قوتیں آج تسلیم کر رہی ہیں اور مستقبل میں بھی کرتی رہیں گی۔

  پاکستان کو دنیا میں خود دار اور غیرت مند مملکت بنانے کیلئے عمران خان کی انتھک محنت کو تاریخ سنہرے حروف میں لکھے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ عوام کے دلوں میں گھر کررہا ہے۔ کرپشن اقربا پروری اور بندر بانٹ کا سیاسی کھیل زیادہ عرصے تک چلنے والا نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملکی وقار کو مضبوط بنائے گی۔ پی ڈی ایم اتحاد کا شراکت اقتدار  کا فارمولا بہت جلد منتشر ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی عوام کی طاقت اور حمایت سے جلد اقتدار کے ایوانوں میں دوبارہ آئے گی۔

مزید :

علاقائی -