چلڈرن ہسپتال کیلئے ادویات خریداری کی اجازت، ایم آئی آئی مشین مرمت کرانے کا  فیصلہ

  چلڈرن ہسپتال کیلئے ادویات خریداری کی اجازت، ایم آئی آئی مشین مرمت کرانے کا ...

  

        لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا5واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔  اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر، وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعودصادق، ایڈ یشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈ یکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر،ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، سینڈیکیٹ ممبران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹر ساجدمقبول ودیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔رجسٹراریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ نے سینڈیکیٹ اجلاس کے مندرجات پیش کئے۔ سینڈ یکیٹ اجلاس کے دوران مختلف افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکیلئے پرائیویٹ سکیورٹی کے کنٹریکٹ کی اجازت، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی تعمیرکیلئے آئی ڈیپ کو دس کروڑ روپے کے فنڈزمنتقل کرنے کی اجازت کے علاوہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکیلئے 65 کروڑ روپے کے مزیدفنڈزکی سفار ش بھی کی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران چلڈ ر ن ہسپتال کیلئے سال 2022-23کیلئے ادویات کی خریداری، چلڈرن ہسپتال کیلئے سال 2022-23کیلئے ایم آر آئی مشین کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت دینے کے علاوہ میڈیکل لونڈری کے سامان،سی ایس ایس ڈی اور سٹیم جنریٹر کی مرمت، انسنریٹر کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت بھی دے دی گئی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمسعودصادق نے  وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی تعمیرپرکام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کو جدیدریسرچ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ ریسرچ اور گرانٹس کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہیں۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی منظوری کاکریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتاہے۔ چلڈرن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ٹریفک کی مشکلات سے بچانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکنگ پلازہ بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول کی گولیوں کی کمی کاسامناہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد۔

مزید :

علاقائی -