داتا دربارحمت اور برکت  کا مرکز ہے،اشرفآصف جلالی

 داتا دربارحمت اور برکت  کا مرکز ہے،اشرفآصف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویرؒکے 979 ویں عرس مقدس کے موقع پر سالانہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ برصغیر پاک و ہند میں اہل سنت و جماعت کا پس منظر داتا گنج بخش ہجویری قدس سرہ العزیز جیسی ہستیوں سے وابستہ ہے۔ اولیاء  اللہ کے مزارات پر دعائیں قبول ہوتی ہیں، ان کی حاضری باعثِ خیر و برکت ہے مگر کسی قبر کو سجدہ کرنا یا اس کا طواف کرنا جائز نہیں ہے۔ داتا دربار مرکز برکت و رحمت ہے۔

 یہ اوقاف کی ذمہ داری ہے کہ داتا صاحب کے تقدس کی حفاظت کرے

مزید :

علاقائی -