لاثانی فارما کی جعلی ادویات کی ڈبیاں چھاپتے ہوئے ملزم گرفتار

لاثانی فارما کی جعلی ادویات کی ڈبیاں چھاپتے ہوئے ملزم گرفتار

  

لاہور(پ ر)مشہور و معروف برانڈ لاثانی فارما کی جعلی ادویات کی ڈبیاں چھاپتے ہوئے ملزم گرفتار اور سامان آمد۔اطلاعات کے مطابق لاثانی فارما کے ایک نمائندے کو خفیہ اطلاع ملی کے رائل پارک کے ایک پرنٹنگ پریس میں لاثانی فارما کی جعلی ڈبیاں چھاپی جا رہی ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر 15پر اطلاع دی جس کے بعد قلعہ گجر سنگھ پولیس کی نفری جس کی قیادت سب انسپکٹر رحمت کر رہے تھے اور لاثانی فارما کے نمائندگان نے کارروائی کی۔ ملزم نے اقرار جرم بھی کیا اور جعلی ڈبیوں سے متعلق پرنٹنگ کا سارا سامان بھی برآمد کروایا جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ لیکن اقبال جرم، ثبوتوں اور برآمدگی کے باوجود پولیس نے ملزم کو فرار کروا دیا اور تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا پوچھے جانے پر پولیس اب حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -