نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  بھی ویریفائیڈ ہوگیا

  نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  بھی ویریفائیڈ ہوگیا

  

 لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ویریفائیڈ ہوگیا۔(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے نواز شریف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے مداحوں کو اطلاع دی۔(ن)لیگ کے قائد نواز شریف کو  اس وقت ٹوئٹر پر آٹھ لاکھ سے زائد ٹوئٹر صارفین فالو کر رہے ہیں جبکہ وہ کسی کو فالو نہیں کر رہے۔3 بار وزیرِ اعظم پاکستان بننے کا اعزاز رکھنے والے معروف سیاستدان نواز شریف علاج کی غرض سے بیرونِ ملک لندن میں موجود ہیں مگر  وہ وقتا فوقتا سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -