عمران خان کا قومی اسمبلی سے بائیکاٹ ، سینیٹ میں فعال کر دار اد اکرنے کا اعلان 

عمران خان کا قومی اسمبلی سے بائیکاٹ ، سینیٹ میں فعال کر دار اد اکرنے کا ...

  

     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے بائیکا ٹ البتہ سینیٹ کو فعال رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق عمران خان نے گرتی معیشت و مہنگائی کو زیر بحث لانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا نے، معاشی بدحالی و بڑھتی مہنگائی کو سینیٹ فلور پر اٹھانے کی ہدایت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی سینیٹرز کے اجلاس میں ڈاکٹر شہزاد وسیم کو خصوصی ہدایت جاری کیں اور انسانی حقوق، داخلہ، قانون و انصاف کی کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کا کہا۔دوسری جانب پا کستا ن تحریک انصاف نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوا م سے تازہ مینڈیٹ لینے کیلئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، تحریک انصا ف کے ارکان قومی اسمبلی استعفیٰ دے چکے ہیں، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان کے استعفے منظورکرنے کا اعلان کیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا سپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے، عدالت عالیہ کا 6 ستمبر کا حکم کا لعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران اعلان

مزید :

صفحہ اول -