سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ 

 سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا ...

  

راولپنڈی (این این آئی)لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں و بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنانے سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔سرجن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔ سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر نے کہا خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں، سرجن جنرل نے ہدایت کی کہ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے، لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر نے کہا بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں،اس کیساتھ ساتھ لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے،سرجن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

سرجن جنرل دورہ

مزید :

صفحہ اول -