جنوبی پنجاب میں موجودگی میری خوش قسمتی، امریکی قونصل جنرل

    جنوبی پنجاب میں موجودگی میری خوش قسمتی، امریکی قونصل جنرل

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) امریکی قونصل جنرل ولیم میکینیول نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں جنوبی پنجاب میں موجود ہوں یہاں یو ایس ایڈ ٹیکسٹائل انڈسٹڑی کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔اس سلسلے میں منصوبہ بندی کر کے آپ لوگوں سے آئیڈیاز شئیر کرے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں USAIDاور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے جنوبی پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ سیمنار کے پہلے اور دوسرے روز کے افتتاح سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انھوں نے مزید کہا کہ ایم این ایس زرعی  یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی اْبھرتی ہوئی یونیورسٹی جس نے تھورے عرصے میں اپنا ایک نمایاں مقام بنایا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج کا یہ پروگرام زرعی یونیورسٹی ملتان میں کر رہے ہیں۔میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی  (تمغہ امتیاز) کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں یہاں بلایا اور جنوبی پنجاب کے پرائیویٹ سیکٹر کو گفت و شنید کا موقع فراہم کیا۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے  USAID کے مشن ڈائریکٹر اے۔جے ریڈ نے کہا کہ USAIDٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری دنیا کی ٹیکسٹائل ضرورتوں کے لئے بہت اہم ہے اور اس انڈسٹری کی تنزلی پوری دنیا پر اثر انداز ہو گی۔اسی لئے USAIDانڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید کہا کہ انرجی منصوبوں پر انہیں دلچسپی ہے اور ان منصوبوں کو آگے لے جانے کی بھی حامی بھری۔ٹیکنالوجی سیکٹر کے سیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے ٹیکنالوجی کے مواقوں، مسائل اور ان کے حل کے لئے مستقبل کے لئے منصوبوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام جاری رکھے گا اور پیش کئے گئے منصوبوں پر اپنا پلان پیش کرے گا۔ اس موقع پر انرجی سیکٹر سیشن میں آن لائن شریک وفاقی وزیر برائے انرجی،پٹرولیم مصدق ملک نے انرجی کی رسد اور طلب کے بارے میں بتایا اور مختلف پراجیکٹس پر بریف کیا۔ انھوں نے کہا کی پاکستان میں انرجی کے شعبے میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کاربن فٹ پرنٹس بہت کم ہیں لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔شرکاء نے انرجی سیکٹر کی بحالی اور بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کی اور اس بات کااعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں پاکستان اپنی انرجی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ ہم USAIDکے مشکور ہیں کہ جنہوں نے جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر زراعت،لائیو سٹاک اور خوراک کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے اس سے زراعت کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی۔ قبل ازیں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں USAIDاور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے جنوبی پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری کے سلسلے میں دو روزہ سیمنار منعقد کیا گیا۔جس میں امریکی قونصلیٹ جرنل ولیم میکینیول USAIDمشن ڈائریکٹر اے۔جے ریڈ،وزیر زراعت پنجا سید حسین جہانیاں گردیزی، چئیرمین چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین،چیمبر آف کامرس کے نمائندگان پرائیویٹ سیکٹڑ کے نمائندگان انڈسٹری ترقی پسند کاشتکار جبکہ آن لائن سنیٹر مصدق ملک،سید نوید قمر سمیت دیگر موجود تھے۔ سیمنار میں کنول بخاری،مسٹر عادل،آصف مجید،ڈاکٹر شفیق پتافی، محسن گردیزی،احسن رشید،ممتاز خان منیس،امتیاز ورائچ،آصف حیات ٹیپو،USAIDکے دیگر نمائندگان،ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر مبشر مہدی، دانیال صدیقی اور دیگر موجود تھے۔بعدازاں صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے زرعی جامعہ ملتان کے اکڈیمک بلاک کا بھی افتتاح کیا۔

قونصل جنرل 

مزید :

صفحہ اول -