ایم کیو ایم پاکستان کا لاپتہ کارکنوں کے بازیاب نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

    ایم کیو ایم پاکستان کا لاپتہ کارکنوں کے بازیاب نہ ہونے پر حکومت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے وزیر اعظم صا حب! اب کراچی والوں کو کوئی لاش نہیں دینا، اگر اب کوئی لاش گری، لاپتہ کارکنان بازیاب نہ ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سبنھالنا۔ کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونیوالے ایم کیوایم پاکستان کے کارکن عابد عباسی کی نشترروڈ پر نماز جنازہ نشترروڈ پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وسیم اختر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن راجو کی نمازہ جنازہ بھی ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان شرکت کی۔سابق میئر نے کہا کراچی تباہی کی جانب جا چکا ہے، شہر کے لوگ لا شیں اٹھا رہے ہیں، حکومت سے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کئی بار پوچھا ہر بار جواب ملا کارکن ہمارے پاس نہیں۔حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم صاحب اب کراچی والوں کو کوئی لاش مت دیجئے گا، اگر اب کوئی لاش گری اور لاپتہ کارکن باز یا ب نہیں ہوئے تو پھر ہمارا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔
ایم کیو ایم 

مزید :

صفحہ اول -