عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع

عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع

  

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے روات تھانے کا دورہ کر کے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سکواڈ کی گاڑی کا معائنہ کیا جس میں 3 ستمبر 2022 کو گجرات میں ایک عوامی جلسے کے بعد واپس اسلام آباد جاتے ہوئے آگ لگ گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے صدر ڈویژن کے ایس پی احمد زونیر چیمہ اور ڈی ایس پی کے ہمراہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تھانے کا دورہ کیا، ماہرین نے تباہ شدہ گاڑیوں سے کچھ نمونے اکٹھے کیے، ماہرین کچھ کاغذی کارروائی کے بعد تھانے سے چلے گئے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ قرار دیا ہے۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ فورنزک رپورٹ آنے کے بعد آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

تحقیقات 

مزید :

صفحہ اول -