ملک بھر میں آٹاپھر مہنگا، قیمت 116سے 125روپے فی کلو، کوئٹہ میں روٹی 50کی ہو گئی 

ملک بھر میں آٹاپھر مہنگا، قیمت 116سے 125روپے فی کلو، کوئٹہ میں روٹی 50کی ہو گئی 

  

        کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) لاہور، کراچی سمیت ملک بھرمیں آٹا پھر مہنگا، قیمت 116 سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی،لاہور میں آٹے کی فی کلو قیمت 116 روپے ہوگئی۔لاہور میں آٹا چکی مالکان کی طرف سے قیمت میں 8 روپے اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 116 روپے ہو گئی ہے۔ آٹا چکی اونرز ایسو سی ایشن کا کہناہے کہ گندم کی قیمت3200 روپے من سے تجاوز کرگئی ہے، مہنگی گندم لے کر 108 روپے کلو آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔آٹا چکی اونرز کی طرف سے قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے بعد چکی آٹا کی فی من قیمت میں 320 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوا، مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا دوسری جانب ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا۔ایک ہفتے میں 15کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے، صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد2100 روپے تک پہنچ گئی ہے،کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا100روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا تاہم ڈھائی سو گرام والی تندور کی روٹی کی قیمت 50روپے ہوگئی ہے جبکہ 25روپے والی روٹی کا وزن کم کردیا گیا ہے۔

آٹا مزید مہنگا

مزید :

صفحہ اول -