میرٹ و انصاف کے بغیر معاشی ترقی ناممکن: اشتیا ق ارمڑ

میرٹ و انصاف کے بغیر معاشی ترقی ناممکن: اشتیا ق ارمڑ

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا کہ میر ٹ وانصاف کے بغیر معاشرتی ترقی خام خیالی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد عوامی خدمت ہے وہ پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جامع حکمت عملی اور عوامی فلاح کے منصوبے کسی سے پوشیدہ نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت کے صوبہ بھر میں اجتماع ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ صحت و تعلیم،جنگلات میں میں کلایمنٹ چینج پالیسی ایکشن پلان بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہے اور پی ٹی آئی حکومت تمام دستیاب وسائل عوام کے روشن مستقبل کے لئے استعمال کر رہی ہے تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہواور عوام کی زندگیوں میں تحقیقی تبدیلی رونما ہو سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دے گی اور بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرے گے اور عوام کوہر سطح پر بلند امتیاز ریلیف فراہم کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -