پشاور‘ بجلی چوروں کیخلاف پیسکو ٹاسک فورس کی کارروائی‘ 9 کنکشن منقطع
پشاور(نیوزرپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر کمرشل پسکو طاہرمعین کی خصوصی ہدایت پرپسکو سرویلینس ٹیم پشاور نے ہزارہ اور مانسہرہ سرکل میں چھاپے مارے- اس دوران مزید 14 (MDT)کنکشن پکڑے گئے جوکہ افغان کیمپوں کو لگائے ہوئے تھے- 3 کنکشن خاکی سب ڈویژن, 2 حطار سب ڈویژن ہری پور اور 9 کنکشن KTS سب ڈویژن ہری پور میں پکڑے گئے - یہ تمام کنزیومر ٹمپرنگ کے ذریعے میٹر سے بجلی چوری کر رہے تھے- پسکو سرویلینس ٹیم پشاور جناب ستار خان ڈائریکٹر سرویلینس کے زیرنگرانی بجلی چوری کے خِلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں -چیف ایگزیکٹیو پسکوانجینئر گل نبی سید کا کہنا ہے کہ پسکو اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی سپلائی اور ہر ممکن خدمات فراہم کر رہی ہے۔بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضع کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کے مفاد میں التماس ہے کہ وہ بجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔