خیبر میں لمپی سکن بیماری‘  بڑے گوشت کی دکانیں بند

خیبر میں لمپی سکن بیماری‘  بڑے گوشت کی دکانیں بند

  

خیبر (بیورو رپورٹ) لنڈیکوتل تاریخی بازار میں مویشیوں میں لمپی سکین بیماری اور طورخم بارڈر پر سختی کی وجہ درجنوں دوکانیں بند ہو گئی بارہ بڑے گوشت کے دوکانیں بھی بند ہو گئے قصائیوں نے دوسرا کاروبار شروع کیا جبکہ بعض قصائی دوسرے شہروں میں چلے گئے لنڈیکوتل بازار کے. مشہور بڑے گوشت کے قصائیوں ستیم اور زین اللہُ نے بتایا کہ مویشیوں میں لمپی اسکین بیماری کی وجہ سے لوگ گوشت نہیں خریدتے جبکہ اس کے ساتھ کباب فروش اور بڑے گوشت تکہ فروش کے دوکانیں بھی بند ہو گئے جب وہ تندرست مویشی بھی زبح کرکے گوشت لائے تو پھر بھی لوگ اعتبار نہیں کرتے اس دوکانیں بند کرکے دوسرا کاروبار شروع کرنے کے لئے سوچ بیچار کر رہے ہیں اسکے ساتھ دوسرے تاجروں نے بتایا کہ طورخم بارڈر پر پر پالیسی سخت ہونے کی وجہ سے لنڈی کوتل تاریخی بازار میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ لنڈیکوتل کے عوام کا روزگار طورخم بارڈر سے وابستہ ہیں طورخم میں وہ کماتے تھے اور لنڈیکوتل بازار میں خریداری کرتے تھے لیکن اب سخت مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے لنڈیکوتل بازار میں باہر سے لوگ کاروبار کے لئے آتے تھے لیکن اب اپنے لوگ بھی بھاگ رہے ہیں تاجر دوکانیں کے کرایہ پورا نہیں کر سکتے جب تک طورخم بارڈر پر نرمی نہیں آتی اس وقت تک لنڈیکوتل بازار میں کاروبار بہتر نہیں ہو سکتا ہیں جبکہ دوسری طرف علاقے میں غربت اور بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے گوشت کے دوکانوں کے ساتھ ساتھ کھانے کے ہوٹلز،چپلی کباب اور دیگر جنرل سٹورذ کے دوکانیں تاجروں نے چھوڑ کر دوکانیں بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -