ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے مابین باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

      ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے مابین باہمی مفاہمتی ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے صوبے میں جیمالوجیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ساتھ باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لیے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر سیکرٹری معدنیات ہمایون خان، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات حمیداللہ جان اور جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر کے حکام موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر انتظام جمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر میں محکمہ معدنیات کے متعلقہ اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی تاکہ مستقبل قریب میں محکمہ معدنیات جیمالوجیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔مفاہمتی یادداشت کے عمل کو سراہتے ہوئے  وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کہا کہ محکمہ معدنیات میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل بہترین انداز میں جاری ہے۔ریونیو کلیکشن کو ڈیجیٹلائزڈ کرکے بینک آف خیبر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں تمام امور ڈیجیٹلائزڈ کئے جا چکے ہیں. انہوں نے کہا جیمالوجیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام سے محکمہ معدنیات کی کارکردگی مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی جس سے عوامی خدمات کے سلسلے کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -