صوبائی حکومت کے اعتماد پر پورا اتروں گا: غضنفربلور

  صوبائی حکومت کے اعتماد پر پورا اتروں گا: غضنفربلور

  

     پشاور (سٹی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سابق صدر غضنفر بلور صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کا فوکل پرسن برائے ایز آف ڈوئنگ بزنس مقرر کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ دا کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان پر صوبائی حکومت کی جانب سے جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو قابل عمل اور دیرپا تجاویز و سفارشات پیش کریں گے۔ ایک بیان میں گذشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے ایز آف ڈوئنگ بزنس مقرر کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق ایک کاروباری گھرانے کے ساتھ ہونے کے ناطے صوبہ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اپنی اہم سفارشات اور تجاویز صوبائی حکومت پیش کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کی روشنی میں صوبہ میں کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور صوبہ کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔کاروباری طبقہ کو سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا جس کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کوبہتر وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ترقی کی طرف گامزن کرسکیں گے۔ انہوں نے اس موقع پراس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور کو وزیراعلی کا فوکل پرسن برائے ایز آف ڈوئنگ بزنس مقرر کیا اور انہیں اس حوالے سے اہم ذمہ داریاں اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کے لئے کہاگیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -