بھانہ ماڑی‘ مسکین آباد میں دوست تشدد کے باعث جاں بحق

بھانہ ماڑی‘ مسکین آباد میں دوست تشدد کے باعث جاں بحق

  

پشاور (کرائم رپورٹر)بھا نہ ماڑی پولیس سٹیشن کی حدود مسکین آبا د میں 8thکلا س کے طالب علم نے اپنے دوست کو تشدد کا نشا نہ بنا کر مو ت کے گھاٹ اتا ردیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی محمد سر تا ج ولد زما ن خان سکنہ آرے بازار حال نو تھیہ جدید نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتای اکہ اسکا بیٹا نجی سکول میں آ ٹھو یں جما عت کا طالب علم ہے اسکا سکول میں اپنے کلا س فیلو ملزم نبی اللہ ولد عا لمگیر خان سکنہ اور کزئی حال جج بنگلہ کیسا تھ کیس بات پر لڑائی جھگڑا کیا سکول میں اسا تذہ نے انکی خلا صی کی لیکن چھٹی کے بعد ایک بار پھر انکے ما بین لڑائی جھگڑا ہوا جس پر نبی اللہ نے اسکے بیٹے کو آلہ مخصو صہ اور گر دن پر پے در پے وارکر دیئے جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ضلع او رکزئی کا رہا ئشی ہے جو پشاور بھا نہ ما ڑی مسکین آ باد میں اپنے ما مو ں کے گھر میں رہا ئش پزیر تھا وقو عہ کے بعد ملزم نبی اللہ فرار ہو گیا جنکی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے ما رے جا رہے ہیں اور ضلع او ر کزئی پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -