منظم سازش کے تحت صوبے کا امن تباہ کیا جا رہا ہے‘ امجد خان

منظم سازش کے تحت صوبے کا امن تباہ کیا جا رہا ہے‘ امجد خان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات  امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ منظم سازش کے تحت صوبے کاامن تباہ کیاجارہاہے یہاں لوگوں کے کاروبارتباہ ہوچکے ہیں،عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے،صوبے میں اس وقت خوف کی فضائاوربے یقینی کیفیت قائم ہے، ایم پی ایز،چیئرمینز کو بھتہ اورقتل کی دھمکیوں کیلئے کالزآرہی ہیں اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ سوات،دیر،خیبر،وزیرستان سمیت دیگراضلاع میں لوگ امن کی خاطرنکل رہے ہیں ستم ظریفی کایہ عالم کہ حکومت امن ریلی کے شرکائپر الٹاایف آئی آردرج کررہی ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت شرپسندوں کیساتھ ملی ہوئی ہے جونہ صرف بھتہ دیتی ہے بلکہ انہیں راستہ بھی دے رہی ہے انہوں  نے کہا کہ صوبے کاوزیراعلیٰ سیلاب زدگان کی بحالی اوردہشتگردی کے شکار افرادکوتحفظ فراہم کرنے کی بجائے آج کل پارٹی چیئرمین کی خوشامدی میں مصروف ہیں امجد خان آفریدی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت،وزرائاور حکمران جماعت کے ایم پی ایزاپنی کرسیاں بچانے کی خاطر بنی گالہ کاطواف کررہے ہیں کسی کو عوام کی کوئی فکر نہیں انہوں نے کہا کہ مستند چور اپنی نااہلی سے بچنے کی خاطر اداروں کوبلیک میل اورسرکاری مشینری کااستعمال کرکے جلسہ کررہاہے،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ضمنی الیکشن میں جیت حکمران اتحادکی ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -