شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان گرفتار 

شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان گرفتار 

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ متھرا پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کوگرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جو ورسک روڈ اور اطراف کے علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ ورسک کالونی روڈ پر چند افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ متھرا دیا رخان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت غنی الرحمان ولد علی الرحمان، گل رحمان ولد مقبول شاہ اور سلمان ولد امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

س

مزید :

پشاورصفحہ آخر -