صوبے کے نوجوان مرد و  خواتین وکلا کیلئے تربیتی پروگرام 

صوبے کے نوجوان مرد و  خواتین وکلا کیلئے تربیتی پروگرام 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یو این وویمن کے تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرد و خواتین وکلا کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 سے زائد وکلا شریک ہوئے۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جی بی وی لا ز کے موضوع پر چار دنوں پر محیط تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں قائمقام ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی احسان اللہ محسود،ڈین فیکلٹی محمد شعیب سمیت اکیڈمی کے دیگرافسران اور یو این وویمن کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی نے شرکا کو چار روزہ تربیتی کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلا کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وکلائکو پیشہ وارانہ طور پرمکمل تیار کرنے کیلئے اکیڈمی نے خصوصی تربیتیکورس مرتب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلائاپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھانے کیلئے انتھک محنت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے شرکائکے علم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔آخر میں ڈی جی اکیڈمی اور ڈین فیکلٹی جوڈیشل اکیڈمی نے کورس مکمل کرنیوالے وکلا میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -