70رکنی وفاقی کابینہ خزانے پر بوجھ ہے، جماعت اسلامی

70رکنی وفاقی کابینہ خزانے پر بوجھ ہے، جماعت اسلامی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مزید 08معاونین خصوصی کی تعیناتی کو قومی دولت پر بوجھ اور ظلم وناانصافی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے، انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف ملک مہنگائی وابتر معاشی صورتحال سے دوچار ہے خود حکومتی نمائندے واویلا کرتے پھررہے ہیں کہ ان کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں مگر دوسری جانب 8نئے معاونین خصوصی کی تقرری کے ساتھ وفاقی وزراء،مملکتی وزیر اور معاونین خصوصی ملاکر 70افراد ی کی کابینہ بنانا حکومتی دعووں کی نفی ہے۔ اس وقت حکمرانوں کی غلط معاشی وظالمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کا بچہ بچہ مقروض،سیلاب زدگان امداد کے منتظر ہیں اور پی ڈی ایم کا حکمران ٹولہ قومی دولت کی لوٹ مار میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرے، نہ صرف کابینہ کو مختصر کیاجائے بلکہ مہنگائی کے خاتمے، قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات اور سادگی اختیار کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی فکر کرے۔#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -