ان فٹ فخر زمان کو بھی علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

ان فٹ فخر زمان کو بھی علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ
ان فٹ فخر زمان کو بھی علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایشیا کپ کے فائنل میں زخمی ہونے والے بلے باز فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق پی سی بی نے اوپننگ بلے باز فخرزمان کو فٹنس کی بحالی کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،اوپننگ بلے باز آج  لندن  روانہ ہوں گے ، فخر زمان ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل -