ٹوبہ، بیوی سے جھگڑا، خاوند نے ڈیڑھ سالہ بچی چھین کر نہر میں پھینک دی

  ٹوبہ، بیوی سے جھگڑا، خاوند نے ڈیڑھ سالہ بچی چھین کر نہر میں پھینک دی

  

       ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) گوجرہ)نمائندہ خصوصی (میاں بیوی کے درمیان جھگڑا،خاوند نے روٹھ کر میکے آئی بیوی سے ڈیڑھ سالہ کمسن بچی چھین کر نہر میں پھینک دی،ارد گرد کے لوگوں نے کمسن بچی کی نعش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی،عابد ولد غلام رسول کی بیوی روٹھ کر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ نواں لاہور کے علاقہ ڈنڈیوال میں اپنے میکے آئی ہوئی تھی،جس کے بعد عابد گزشتہ روز اپنے میکے ڈنڈیوال گیا اور اپنی بیوی سے اپنی کمسن ڈیڑھ سالہ بیٹی عروج فاطمہ کو چھین کر ساتھ لے گیا اور تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں اپنی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔پولیس نے ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا،جبکہ بچی کی نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کردیا گیا۔

کمسن بچی قتل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -