وفاق میں اتحادی حکومت کی قیادت کے خلاف مقدمات پر خیبر پختونخوا حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار

وفاق میں اتحادی حکومت کی قیادت کے خلاف مقدمات پر خیبر پختونخوا حکومت کا ...
وفاق میں اتحادی حکومت کی قیادت کے خلاف مقدمات پر خیبر پختونخوا حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور ہائی کورٹ نے نفرت انگیز بیانات پروفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس لعل جان اور جسٹس شکیل نے خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، صوبائی حکومت کے اعلامیہ کو شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے نفرت انگیز بیانات پر وفاق میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے خلاف مقدمات کے معاملہ پر صوبائی حکومت کے اعلامیے کو  کالعدم قرار دے دیا۔

صوبائی حکومت نے حکومتی اتحادی جماعتوں کی قیادت کیخلاف مقدمات کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اختیارات تفویض کیے تھے، اختیارات سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی درخواست پر دیے گئے تھے۔