دورہ پاکستان پر موجود  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا  پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے کا امکان 

دورہ پاکستان پر موجود  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا  پاکستان کیخلاف ٹی 20 ...
دورہ پاکستان پر موجود  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا  پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز مکمل مس کرنے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق   برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق  آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں ،جوز بٹلر  ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کیلئے پاکستان کیخلاف مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  جوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں ،  انگلش کپتان کی غیر موجودگی میں آل راؤنڈر معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں انگلش ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر گزشتہ روز  پہنچی تھی  جہاں وہ پاکستان کے خلاف 7 ٹی  20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ، ابتدائی چار میچز کراچی جبکہ آخری تین لاہور میں شیڈول ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -