پنجاب حکومت کاسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10، 10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان 

پنجاب حکومت کاسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10، 10لاکھ روپے کی امداد ...
پنجاب حکومت کاسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10، 10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ، سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو  10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز " کے مطابق صوبائی وزیر  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  گھروں کی مرمت کیلئے ایک سے 2لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں، سیٹلایٹ کی مدد سے سیلاب زدہ علاقوں کی تصاویر لی جارہی ہیں،سیلاب زدگان نیب زدگان پر اعتماد نہیں کرتے،  عوام  عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں ، اس لیے ان کو عطیات دیتے ہیں ، وفاقی حکومت الزام لگاتی ہے عمران خان سیلاب زدگان کا نہیں سوچتے ، عمران خان جب ٹیلی تھون کرتا ہے تو یہ لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  عمران خان کو بلیک آوٹ کرنے والے سیاست سے فارغ ہونے والے ہیں ، حکمرانوں نے نیب میں اپنے کیسز صاف کیے ہیں ،احتساب کا عمل دوبارہ ہوگا ، مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے،بجلی کی قیمتوں میں بے شماراضافے کیے ہیں ، ملک میں استحکام کی ضروت ہے،سیاسی استحکام کیلئے نئے الیکشن ضروری ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -