کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل بھارتی لابی سرگرم ، سکھ اور ہندو کمیونٹی میں کشیدگی کی کوششیں

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل بھارتی لابی سرگرم ، سکھ اور ہندو کمیونٹی ...
کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل بھارتی لابی سرگرم ، سکھ اور ہندو کمیونٹی میں کشیدگی کی کوششیں

  

ٹورنٹو(مجتبیٰ علی شاہ ) کینیڈا کے کثیرالثقافتی ڈسٹرکٹ برامپٹن کے شہر کلیڈن میں سکھ جرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے اور  ہند مندر پر "خالصتان زندہ باد " اور "ہندوستان مردہ بار " کے نعرے لکھنے پر کشیدگی سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خالصتان ریفرنڈم سے قبل ہندو اور سکھ کمیونٹی میں کشیدگی پیدا کرنے کیلئے مختلف واقعات سامنے آئے ہیں جن میں جرنیل سنگھ بھنڈر کے کے بل بور آف کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ دوسری جگہ پر ایک شخص کو سکھ جرنیل کی تصویر کو بھی پھاڑا گیا ہے ، مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں بھارت نژاد شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، دوسری طرف ہندو کمیونٹی کو تعیش دلوانے کیلئے مندر کی دیوار پر  "خالصتان زندہ باد" اور "ہندوستان مردہ باد " کے نعرے لکھے گئے ہیں ، لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہے ۔

ہندو اور سکھ کمیونٹی ان واقعات کو لیکر ایک دوسرے پر کشیدگی پیدا کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں،واضح رہے کہ ٹورنٹو میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم 18 ستمبر کو منعقد ہوگا، اس سے قبل ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کاوشوں کے باوجود یہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں پرامن طور پر منعقد ہوچکے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -