ڈرامہ "کورولش عثمان" کی مالہون خاتون نے معروف اداکار سے شادی کرلی

ڈرامہ "کورولش عثمان" کی مالہون خاتون نے معروف اداکار سے شادی کرلی
ڈرامہ
سورس: @instagram/yildiz_c_atiksoy

  

اناطولیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور ترک سیریز "کورولش عثمان" میں "مالہون خاتون" کا مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائےنے تر ک سیریز عائشہ گل کے اداکار برک اوکتے سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ترکش ڈرامہ سیریل میں کورولش عثمان کی دوسری بیوی کا کردار اداکرنے والی اداکارہ "یلدیز جاگری اتکسوائے"اور اداکار "بر ک اوکتے " رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ جنہوں نے ڈرامہ سیریل 'عائشہ گل' میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا، عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کئی عرصے سے ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں. شادی کی تقریبات اہل خانہ سمیت کورولش عثمان کے بھی کچھ اداکاروں نے شرکت کی جس میں بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) سمیت دیگر شامل ہیں.

ترکی کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں معروف شوبز ستارو ں کی جانب سے شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

مزید :

تفریح -