سعودی عرب میں دوپہر کے وقت ملازمین سےدھوپ میں  کام لینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں دوپہر کے وقت ملازمین سےدھوپ میں  کام لینے پر عائد پابندی ختم ...
سعودی عرب میں دوپہر کے وقت ملازمین سےدھوپ میں  کام لینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دوپہر کے وقت ملازمین سےدھوپ میں کھلے مقامات پر کام لینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر سال اس پابندی کا آغاز 15 جون سے ہوتا ہے جو 15 ستمبرتک جاری رہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز  نے سعودی گزٹ کے حوالے سے بتایا کہ  وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے کے ممنوعہ اوقات کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موسم گرما میں دوپہر کو شدید گرمی پڑتی ہے جس کی وجہ سے کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے والے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی صحت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وزارت افرادی قوت ہر سال تین ماہ کیلیے دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک ملازمین سے کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

اس دوران وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیمیں پابندی پر موثر عملدرآمد کے لیے ممنوعہ اوقات کے دوران مختلف علاقوں کے خصوصی دورے بھی کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -