لاہور میں نوجوان نےمبینہ طور پر محبوبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی

لاہور میں نوجوان نےمبینہ طور پر محبوبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی
لاہور میں نوجوان نےمبینہ طور پر محبوبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں نوجوان نے مبینہ طور پر  محبوبہ کو شادی کے انکار پر گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی ۔

نجی ٹی وی "سٹی 42 "کے مطابق 22سالہ نوجوان نے شادی سے انکار پر 3بچوں کی ماں  تہمینہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ،  پولیس کے مطابق سلیم غیر شادی شدہ جبکہ تہمینہ 3بچوں کی ماں ہے ، چند روز قبل اہل علاقہ نے معاملہ نمٹا کر دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروائی تھی لیکن سلیم نے تہمینہ کو آخری بار ملنے کے بہانے گاؤں سے باہر بلایا جہاں کھانا کھانے کے بعد سلیم نے پستول نکال کر پہلی گولی تہمینہ پر چلائی جس کے بعد اپنی کی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -