عمران خان کیخلاف مذہبی منافرت کی کاوشوں پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا ردعمل بھی آگیا

عمران خان کیخلاف مذہبی منافرت کی کاوشوں پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ...
عمران خان کیخلاف مذہبی منافرت کی کاوشوں پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا ردعمل بھی آگیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کی حکمران جماعت کی جانب سے ریاستی وسائل کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجرموں اور کرپٹ کرداروں پر مشتمل حکمران اتحاد ملک میں مذہبی انتشار چاہتا ہے،اسلاموفوبیا کے تدارک اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف کی خدمات بے مثال اور قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مسلسل شکست سے دوچار گروہ اپنی سیاست بچانے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، حکمران اتحاد کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انکی نالائقی اور نااہلیوں کی وجہ سے ملک پہلے ہی انتشار اور معاشی بدحالی کی دلدل میں ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان کے اتحاد ی ہیں اور انکی حقیقی آزادی کی تحریک میں انکا ساتھ دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا اور سنی اتحاد کونسل کا حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔