کھانےمیں تاخیر کیوں کی؟شوہر نے بیوی کو "توا" مار کر قتل کر دیا

کھانےمیں تاخیر کیوں کی؟شوہر نے بیوی کو "توا" مار کر قتل کر دیا
کھانےمیں تاخیر کیوں کی؟شوہر نے بیوی کو

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے نوئیڈا میں ایک شخص نے کھانے میں تاخیر پر اپنی بیوی کو روٹی پکانے کا "توا" مار کر قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم انوج کمار ایک رکشہ ڈرائیور ہے جس نے اپنی بیوی خوشبو کو کھانے میں تاخیر کرنے پر قتل کر دیا ، پولیس کے مطابق ملزم کاپیر کے روز اپنی بیوی سے کھانے پر جھگڑا ہو جس دوران اس نے غصے میں اپنی بیوی کے سر  پر روٹی پکانے والا توا دے مارا جس سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔

اہل علاقہ کے بتانے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے انوج کمار کو گرفتار کر لیا اور اس کیخلاف تحقیقات شروع کردیں،پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی بہار سے کام کے سلسلے میں نوئیڈا منتقل ہوئے تھے اور گزشتہ 5 برسوں سے یہیں رہائش پذیر تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -