صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں، زارا نورعباس

صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں، زارا نورعباس
صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں، زارا نورعباس
سورس: @instagram/zaranoorabbas.official

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ زارانور عباس نے کہا کہ وہ صبا قمر کو اتنا پسند کرتی ہیں کہ انکے لئے آدمی بھی بن سکتی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی خوبرو دلکش اداکارہ زارا نور عباس نے شوبز کی مقبول اداکارہ صبا قمر کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انکے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حا ل ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

زارا سے سوال کیا گیا کہ "آپ کے شوہر اسد صدیقی اور آپ دونوں ہی اداکار ہیں تو کیا کبھی کسی پراجیکٹ کے لیے آپ دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہوا ہے؟"جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا "جی ہاں! چند دن قبل اسد صبا قمر کے ساتھ کام کر رہے تھے تو میں نے ان سے لڑائی کی کہ میں نے صبا کے ساتھ کام کرنا تھا"۔اداکارہ نے کہا "اگر صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کے لیے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں"۔

واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کئی بار صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -