فائرنگ ،حادثے سے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے والے کو انعام ملے گا ، آئی جی سندھ

فائرنگ ،حادثے سے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے والے کو انعام ملے گا ، آئی جی ...
فائرنگ ،حادثے سے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے والے کو انعام ملے گا ، آئی جی سندھ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ آئندہ کوئی زخمی ملے تو ڈریں نہیں اسے ہسپتال پہنچائیں ، فائرنگ اور ایکسیڈنٹ کے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے کو انعام ملے گا۔ 

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے خوف سے زخمی کو بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا ، جس سے بعض دفعہ ایسی صورتحال میں زخمی شخص کی جان چلی جاتی ہے ،  ان کامزید کہنا تھا کہ آئندہ زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے والے شہری کو پولیس زبردستی گواہ نہیں بنائے گی ۔

مزید :

قومی -