سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا
سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) تحصیل سامارو کے قریب گاؤں کھاروڑو رستی کے مقام پر مسلح افراد نے امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا، ٹرک میں لاکھوں روپے کے سینکڑوں راشن بیگز موجود تھے ۔

واردات کے بعد  مزدہ ٹرک کے ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی اور بتایا کہ وہ  غلام محمد روڈ پر متاثرین کی طرف رواں دواں تھا کہ مسلح افراد نے اسے روک لیا اور یرغمال بنا کر چلتے رہے،  واردات کے بعد اسے گاڑی سمیت چھوڑ دیا گیا۔  پولیس  نےمزدہ ٹرک اور ڈرائیور کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں کے قریب سے ایک موٹر سائیکل اور تین راشن بیگ کے برآمد کرلیے گئے  ہیں جبکہ مزید سامان  برآمد کرنے اور اغوا کاروں کے خلاف کارروائی اندھیرا ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی، آخری اطلاعات تک مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا۔