پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا، عمر سرفراز چیمہ

پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا، عمر سرفراز چیمہ
پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا، عمر سرفراز چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شہباز گِل کی رہائی کو حق اور سچ کی فتح اور باطل کی ہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گِل کی رہائی کا مطلب فسطائی حکومت کی اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہے۔  شہباز گِل سمیت تحریکِ انصاف کا ہر کارکن اور لیڈر عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا۔لیگی ترجمانوں کی باتیں انکی شریف خاندان کی ذہنی غلامی کا ثبوت ہیں۔ آئیں بائیں شائیں سرکار پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت دیکھ کر اپنے ہوش کھو بیٹھی ہے۔