ہیلمٹ نے موٹرسائیکل سوارکی 2بار زندگی بچا ئی ،دہلی ٹریفک پولیس نے ویڈیو جاری کر دی

ہیلمٹ نے موٹرسائیکل سوارکی 2بار زندگی بچا ئی ،دہلی ٹریفک پولیس نے ویڈیو جاری ...
ہیلمٹ نے موٹرسائیکل سوارکی 2بار زندگی بچا ئی ،دہلی ٹریفک پولیس نے ویڈیو جاری کر دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دہلی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کا کیپشن ہے "خدا اس کی حفاظت کرتا ہے جو ہیلمٹ پہنتا ہے"،ویڈیو میں ایک   موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوتا ہے لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے وہ بڑی چوٹ سے بچ جاتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دہلی پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ہیلمٹ پہنے شخص  گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ بڑی چوٹ سے بچ جاتا ہے لیکن جیسے ہی وہ کھڑا ہوتا ہے جس پول سے وہ ٹکراتا ہے وہ سیدھا اس کے سر پر آ لگتا ہے لیکن ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے وہ اس بڑے حادثے سے بھی بچ جاتا ہے ۔

ویڈیو  میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی پولیس نے ویڈیو پر ایک گانا بھی لگا رکھا ہے جس کا مصرعہ ہے "ڈرنے کی کیا بات ہے اوپر والا ساتھ ہے " جبکہ ویڈیو میں ہیلمٹ کو  دیکھایا جاتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے "اوپر والا"۔

مزید :

بین الاقوامی -