سکول کا پہلا دن، بچے نے آتے ہی ماں سے اس کے بنے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی، ویڈیو وائرل

سکول کا پہلا دن، بچے نے آتے ہی ماں سے اس کے بنے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی، ویڈیو ...
سکول کا پہلا دن، بچے نے آتے ہی ماں سے اس کے بنے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی، ویڈیو وائرل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پربچے کی اپنی ماں سے اس کے بنائے سینڈوچ کی شکایت کرنے کی ویڈیو وائرل  ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ اپنی ماں سے اس کےبنائے سینڈوچ کی شکایت کرتا دیکھائی دیتا ہے ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کے پہلے دن ہی بچے نے مزیدار لنچ نہ ملنے پر  اپنی والدہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بہت برا سینڈوچ تھا جس پر اس کی والدہ بھی حیران ہوگئیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جو کہ اس  کی ماں کی جانب سے جاری کی گئی تھی اور وہ اب بہت وائرل ہو رہی ہے ،بچے کی ماں کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو جاری کی گئی ہے جو کہ اس کی وائرل ویڈیو  کے جواب میں بنائی گی ہے ، اس ویڈیو میں والدہ بچے سے یہ پوچھتی ہے کہ بیٹا آپ کی برے سینڈوچ والی ویڈیو کب کی ہے جس پر بچہ بتاتا ہے کہ وہ میرے سکول کی پہلے دن کی ویڈیو ہے اور اب میں فورتھ سٹینڈر میں ہوں۔

مزید :

تفریح -