چہلم امام حسینؓ ، پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی 

چہلم امام حسینؓ ، پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی 
چہلم امام حسینؓ ، پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے باعث صوبہ بھر میں  18 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیاہے  جس کا اطلاق   18 ستمبر تک رہے گا ،  حکومت کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ادھر لاہور میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کو کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی صدارت میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شیعہ ، سنی علماء کرام  ، ارکان امن کمیٹی و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے  8 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے ، تمام مسالک کے عقائد کا  احترام کیا جائے اور اتحاد و تحمل کا دامن نہ چھوڑا جائے ۔