ریلوے حکام کا 19 ستمبر تک لاہور سے کراچی ٹرینوں کی بکنگ بند رکھنے کا فیصلہ

ریلوے حکام کا 19 ستمبر تک لاہور سے کراچی ٹرینوں کی بکنگ بند رکھنے کا فیصلہ
ریلوے حکام کا 19 ستمبر تک لاہور سے کراچی ٹرینوں کی بکنگ بند رکھنے کا فیصلہ

  

 لاہور(آئی این پی ) ریلوے انتظامیہ نے ٹریک سے پانی نیچے نہ اترنے پر لاہور کراچی ٹرینوں کی بکنگ 19 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام کمرشل آفسیرز کو کسی بھی ٹرین میں بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریلوے سسٹم پر اس وقت اپ ڈاﺅن کی 28سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ریلوے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر ٹرین آپریشن مکمل بند ہے، جس کے باعث ابتک 15ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک کا کہنا ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر سول انجینئرز اور عملہ کام کررہا۔

ارشد سلام خٹک نے کہا کہ ٹریک ریلوے پلوں کی انسپکشن کی جارہی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -