"وسیم اکرم کی کتاب "سلطان"سب کیلئے دھما کا خیز ثابت ہو گی"، شنیرااکرام

"وسیم اکرم کی کتاب "سلطان"سب کیلئے دھما کا خیز ثابت ہو گی"، شنیرااکرام
سورس: @instagram/iamshaniera

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرام نے اپنے شوہر کی کتاب "سلطان" کو سب کیلئے دھماکا خیزقرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کرکٹر کی کتاب "سلطان" کا ٹائٹل پیج شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ "اس کتاب کی وجہ سے مجھے اپنے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے"۔انہوں نے لکھا کہ "اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی تھی اور جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئے گی تو کافی دھماکا خیز ثابت ہو گی"۔انہوں نے مزید کہا کہ" میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑی شے ہے لیکن سچ کسی نہ کسی طرح ہمیشہ ہی سامنے آجاتا ہے اور مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے"۔شنیرا اکرم نے بتایا کہ "وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئے گی"۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر نے اپنی کتاب"سلطان"  میں میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

مزید :

تفریح -